جمعرات، 1 ستمبر، 2022

حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو)

0 تبصرے
حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو)٭اے خدا! اک گنہگار بندہ ہوں میںتجھ سے بخشش کی اُمّید رکھتا ہوں میںتجھ کو انسان کا لَوٹ آنا پسندتجھ کو اشکِ ندامت بہانا پسندمیں ہوں نادم کہ بے حد خطاکار ہوںتیری عفو و عطا کا طلَبگار ہوںمیری خامی کہ ہوتی رہی ہے خطاتیری خوبی کہ بخشا ہے تُو نے سَداہے گناہوں کی دلدل میں تابشؔ دھنساتھام لے ہاتھ اور سیدھے رستے چلا٭٭٭محمد تابش صدیق...

منگل، 6 اپریل، 2021

حمد (آیت الکرسی کا منظوم مفہوم)

0 تبصرے
 حمد(آیت الکرسی کا منظوم مفہوم)٭وہ ہے اللہ، یکتا و تنہا خداہے نہیں کوئی معبود اُس کے سواوہ ہے زندہ سدا، سب سنبھالے ہوئےجو کہ سوتا نہیں اور نہ ہے اونگھتاہے اُسی کا جو کچھ آسمانوں میں ہےاور زمیں میں بھی سب کچھ ہے اللہ کاکون ہے جو کسی کی شفاعت کرےسامنے اُس کے، اُس کی اجازت بناجانتا ہے وہ، جو سامنے سب کے ہےاور اُس سے بھی واقف ہے، جو ہے چھپاعلم حاصل نہ کوئی ذرا کر سکےپر وہی علم، جتنا کہ چاہے خداآسمانوں پہ اور کرۂ ارض پرچار سُو ہے محیط، اقتدارِ خداپاسبانی سے اِن کی وہ تھکتا نہیںوہ ہے سب سے بلند...

جمعہ، 19 مارچ، 2021

حمد: خالقِ کن فکاں، مالکِ دو جہاں

0 تبصرے
 خالقِ کن فکاں، مالکِ دو جہاںکوئی کیسے کرے حمدِ کامل بیاںیہ زمین و زماں، یہ مکاں لامکاںتیرے جلووں کی پیہم نمائش یہاںرنگ تیرے ہی بکھرے کراں تا کراںبرگ و بار و حجر، ریگ و آبِ رواںتیری ہی کبریائی کا اعلان اذاںہے ترا ذکر ہی ہر گھڑی، ہر زماںچاند، سورج، ستاروں بھری کہکشاںہے تری آیتوں سے بھرا آسماںہے خدائی تری موسموں سے عیاںہو وہ گرما و سرما، بہار و خزاںتو جو چاہے، برسنے لگیں بدلیاںتو نہ چاہے تو پیاسا رہے ہر کنواںتیری قدرت کہ پیدا کیے انس و جاںآگ، پانی، ہوا اور مٹی سے یاںتیری رحمت سے وہ ہو گئے بے...

جمعرات، 11 مارچ، 2021

غزل: جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایا

0 تبصرے
 جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایاہر نیا زخم ہے اب میرے بدن پر پھایاشمعِ احساس کو ہے ایک شرر کی حسرتبے حسی کا ہے گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایامیں کہ تھا حسنِ رخِ یار کے دیدار سے خوشمیرا خوش رہنا بھی اک آنکھ نہ اُس کو بھایااب تو ہر شخص نظر آتا ہے مجھ سے بہترجب سے اپنے بُتِ پندار کو میں نے ڈھایاجب بھی ناکام ہوا میں، تو پکارا اس کواس نے الجھا ہوا ہر کام مرا سلجھایاوادیِ عشق کا رستہ بھی ہے منزل تابشؔمیں نے دل کو ہے بہت بار یہی سمجھایا٭٭٭محمد تابش صدیق...