یہ مضمون محترم نعیم صدیقیؒ کے طنزیہ مضامین پر مشتمل کتاب دفترِ بے معنی سے لیا گیا۔ جو 1955ء میں شائع ہوئی۔ لیکن مضمون یوں لگتا ہے کہ آج ہی لکھا گیا۔ مضمون طویل ہے، مگر پڑھنے لائق ہے۔
دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ)
٭
سلسلہ اعلانات (1)
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں یہ ہماری پہلی لمیٹڈ فرم ہے۔ جس نے پیمانۂ کبیر(large scale) پر قائد سازی کا باقاعدہ کاروبار اول درجے کے ماہرین کے ذریعے شروع کر دیا ہے. واضح رہے کہ ہمارے ہاں ٹوٹے پھوٹے لیڈروں کی "مرمت" بھی کی جاتی...
اتوار، 26 جنوری، 2020
بدھ، 1 جنوری، 2020
غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا
لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا
کیا ہمارا یہ حال بدلے گا؟
ہو گئے ہر ستم کے ہم عادی
اب تو ظالم ہی چال بدلے گا
دل بدلتا نہیں ہے کہنے سے
اشکِ توبہ میں ڈھال، بدلے گا
کون بدلے گا ملک کے حالات؟
کیا کبھی یہ سوال بدلے گا؟
ہم نے بدلی نہیں رَوِش تابشؔ
کیسے کہہ دوں مآل بدلے گا
٭٭٭
محمد تابش صدیقی...