حمد(آیت الکرسی کا منظوم مفہوم)٭وہ ہے اللہ، یکتا و تنہا خداہے نہیں کوئی معبود اُس کے سواوہ ہے زندہ سدا، سب سنبھالے ہوئےجو کہ سوتا نہیں اور نہ ہے اونگھتاہے اُسی کا جو کچھ آسمانوں میں ہےاور زمیں میں بھی سب کچھ ہے اللہ کاکون ہے جو کسی کی شفاعت کرےسامنے اُس کے، اُس کی اجازت بناجانتا ہے وہ، جو سامنے سب کے ہےاور اُس سے بھی واقف ہے، جو ہے چھپاعلم حاصل نہ کوئی ذرا کر سکےپر وہی علم، جتنا کہ چاہے خداآسمانوں پہ اور کرۂ ارض پرچار سُو ہے محیط، اقتدارِ خداپاسبانی سے اِن کی وہ تھکتا نہیںوہ ہے سب سے بلند...